مورنگاکی کاشت

کاشتکار مورنگاکی کاشت کی جانب خصوصی توجہ دیں، محکمہ زراعت کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ سوہانجنا جسے عرف عام میں مورنگا بھی

کہا جاتا ہے بے شمار خوبیوں سے مالا مال پودا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں لہٰذا اس کی کاشت سے

مادر وطن کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے ۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ یہ پودا اپنے اندر دہی اور دودھ سے

دو گنا زیادہ پروٹین ، گاجر سے 4گنازیادہ وٹامن اے، سنگترے سے 7گنا زیادہ وٹامن سی، کیلے سے3گنا

زیادہ پوٹاشیم رکھتاہے نیز ادویات سازی ، صنعت مقاصد ،کاسمیٹکس ، اشیائے خوردنی میں بھی اس کا

بھر پور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں اس کے پتے چائے کے طورپر جبکہ

اس کے بیجوں کا تیل ککنگ آئل اور بیجوں کا سفوف پانی کو صاف کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہاہے۔

انہوں نے بتایاکہ ماہرین زراعت مورنگا کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں