کاشتہ کماد

کاشتکار ستمبر کاشتہ کمادکو مناسب وقفہ سے پانی لگائیں ،ترجمان محکمہ زراعت قصور

قصور( عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہا ہے کہ گہری کھیلیوں میں کمادکی کاشت سے پانی کی 50فیصد تک بچت اور شاندار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ،کاشتکارکماد کی کھیلیوں میں پہلے فاسفورسی اورپوٹاش کی کھادڈال کر سیاڑیوں میں سموں کی 2لائنیں آٹھ سے نوانچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سرے آپس میں ملے ہوئے ہوں اور بعدازاں انہیں مٹی کی ہلکی تہہ سے ڈھانپ دیاجائے۔
انہوں نے بتایا کہ کاشتکار ستمبر کاشتہ کمادکو مناسب وقفہ پر پانی لگائیں ا ور جب کھیلیاں خشک ہوجائیں تو اسے فصل کے اگنے تک حسب ضرورت آبپاشی کی سہولت فراہم کی جاتی رہے تاکہ کماد کی اچھی پیداوار حاصل ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں