بینگن

کاشتکار بینگن کی پنیری فوری طورپر کھیت میں منتقل کرناشروع کردیں، ترجمان محکمہ زراعت

سیالکوٹ (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طورپربینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرناشروع کردیں کیونکہ موجودہ وقت بینگن کی کاشت اور اس کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کیلئے بہترین وقت ہے۔انہوں نے بتایا کہ بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے سے چند روز قبل اراضی کو پانی کی فراہمی روک دی جائے تاکہ پودے سخت جان ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ آبپاشی نہ روکنے کے باعث کھیت میں منتقلی سے زیادہ تعداد میں پودوں کے مرنے کا خدشہ رہتاہے۔ا نہوں نے کہا کہ پودے نکالنے سے چند گھنٹے پہلے پنیری کو پانی لگادیاجائے تاکہ زمین نرم ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں