کھمبی کی کاشت

کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت کیلئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت کیلئے محکمانہ سفارشات

پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار صدف نما کھمبی ، بٹن یا یورپی کھمبی ، چینی کھمبی،

شاہ بلوط کی کھمبی سمیت دیگر اقسام کاشت کر کے بھاری منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ محکمہ زراعت کے

ذرائع نے بتایاکہ کھمبی کو عرف عام میں مشروم بھی کہاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کھمبی یا مشروم میں لحمیات

کی مقدار 21.7 سے لے کر 40.8 فیصد تک ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کھمبی جہاں وٹامنز کا اہم ترین ذریعہ

ہے وہیں اس کااستعمال شوگر ، دل کے مریضوں کیلئے مثالی غذا اور موٹاپے کاشکار افراد کیلئے بہترین علاج

بھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کھمبی کو پلاٹس ، کھیتوں کے علاوہ کمروں ، شیلفوں یا پولی تھین کے تھیلوں میں

بھی کاشت کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چاول کی پرالی یا گندم کے بھوسہ پر بھی کھمبی کی کاشت کامیاب

ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھمبی کی کامیاب کاشت اور بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے

محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں