کالی زیری کی کاشت

کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت

مکوآنہ (عکس آن لائن)کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے مطابق کالی زیری کی کاشت جون میں شروع کر کے وسط جولائی تک مکمل کر تے ہوئے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت کے لیے زمین کو 5سے6مرتبہ ہل و سہاگہ چلا کر اچھی طرح تیار کر لیں۔انہوں نے کہا کہ زمین کی ذرخیزی کے لیے 10سے12گڈے گوبر کی گلی سڑی کھاد زمین میں اچھی طرح ملا ئیں۔انہوں نے کہاکہ کالی زیری کی کاشت کے لیے شرح بیج اڑھائی سے3 کلو گرام فی ایکڑ رکھیں، کاشتکار کھیت میں ڈیڑھ سے2فٹ کے فاصلے پر کھیلیا ں بنا کر ان کے سروں پر 9انچ کے فاصلے سے بیج کی چٹکیاں لگائیں اور بروقت آبپاشی کریں۔

اس ضمن میں مزید معلومات ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں