پودینہ

کاشتکاروں کو پودینہ کی کٹائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پودینہ کی کٹائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ جب پودینہ کے پودے15 سے 20سینٹی میٹر تک اونچے ہوجائیں توانہیں کاٹ کر چھوٹی چھوٹی گٹھیوں کی صورت میں باندھ دینا چاہئیے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد ن بتایا کہ پودینہ کی فصل میں جڑی بوٹیوں کے پیدا ہونے کا بھی احتمال رہتاہے لہذا اگر پودینہ کے کھیت میں جڑی بوٹیاں اُگ آئیں تو ہر کٹائی کے بعد کھرپے کی مدد سے گوڈی کرتے ہوئے جڑی بوٹیوں کو تلف کردیناچاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ پودینہ کی شاندار فصل حاصل کرنے کیلئے مناسب کھادوں کا استعمال بھی ضروری ہے جس کیلئے کاشتکار ہرکٹائی کے بعد کھیت میں ایک بوری یوریا یا دو بوری امونیم سلفیٹ کھاد فی ایکڑ کے حساب سے ڈال کر آبپاشی کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے پودینے کی صحتمند اور فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں