بہاریہ مکئی

کاشتکاروں کو میدانی علاقوں میں بہاریہ مکئی کی منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بہاریہ مکئی کی کاشت فوری طور پر شروع کر کے 20 مارچ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ میدانی علاقوں میں یہ کاشت فروری کے آخر تک مکمل کر کے بہتر پیداوار بھی حاصل کی جاسکتی ہے تاہم راولپنڈی ڈویژن کے علاقوں میں بہاریہ مکئی کی 20 مارچ تک کاشت کے بھی مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے مطابق حکومتی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کے کاشتکاروں کیلئے دو فری ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہیں جہاں صبح 9 سے شام5 بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے گریز کریں کیونکہ اس سے انہیں معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاریہ مکئی کیلئے ساہیوال 2002، اگیتی 2002، ایف ایچ 810 ہائبرڈ کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے ہیلپ لائن 0800-15000 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں