کریلے کی کاشت

کاشتکاروں کو فروری کے آغاز سے کریلے کی کاشت شروع کرکے وسط مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ (عکس آن لائن):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو فروری کے آغاز سے کریلے کی کاشت شروع کرکے وسط مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر سجاد محمودنے کاشتکاروں کو فروری کے آغاز سے کریلے کی کاشت شروع کرکے وسط مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم معتدل آب و ہوا کے علاقوں میں کریلے کی کاشت جولائی تک بھی جاری رکھی جاسکتی ہے۔

انہوں نے اے پی پیکو بتایا کہ پنجاب کے شمالی علاقوں گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ، اوکاڑہ شیخوپورہ،لاہور اور حافظ آباد بھی کریلے اور بیج پیداکرنے کیلئے موزوں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیج کے اگا کے لئے 25 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم کریلے کی کاشت کے لئے ذرخیزمیرازمین جس کی تیزابی خاصیت 7یا اس سے کم ہو اورپانی کا نکاس اچھا ہو بہترین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں