دھنیہ

کاشتکاروں کو دھنیہ کی بہتر پیداوارکیلئے کھیلیاں پانی میں ڈوبنے سے بچانے کی ہدایت

فیصل ۱ٓباد (عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے دھنیہ کی بہتر پیداوارکے لئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طور پر اس امر کا خیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگز نہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے دھنیہ کی پیداوار بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اگر فصل کی بیجائی وتر میں کی گئی ہو تو فصل کے اگنے کے بعد 15 سے 20 روز تک پانی نہ دیاجائے اور جب پودے 4سے 5 انچ بڑے ہو جائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پودے کا فاصلہ 9سے12 انچ تک رکھنے سے پودے اچھی طرح نشو ونما پاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دو سے تین مرتبہ گوڈی کر کے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے مؤثر انداز میں زمین سے اپنی غذا حاصل کرکے بہتر پرورش پاسکتے ہیں۔

انہوں نے دھنیہ کی کٹائی کے بعد زمین کی ذرخیزی کو مد نظر رکھتے ہوئے نائٹروجنی کھاد ڈالنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جو فصل کی بڑھوتری تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں