جڑی بوٹی

کاشتکاروں کو جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کیلئے 100 سے 120 لیٹر فی ایکڑ پانی استعمال کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کیلئے 100 سے 120 لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں اور سپرے اس وقت کیا جائے جب سورج پوری طرح چمک رہا ہو نیز دھند یا شبنم کے اثرات نظر آنے پر فصل پر سپرے نہ کیا جائے کیونکہ اس سے سپرے کے اثرات زائل ہوسکتے ہیں۔

محکمہ کے ترجمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ سپرے سے قبل مشین کو اچھی طرح صاف کر کے فلیٹ فین نوزل کے ذریعے سپرے کیا جائے اور خیال رکھا جائے کہ فصل کا کوئی حصہ سپرے سے رہ نہ جائے اور نہ ہی سپرے کے دوران فصل کے کسی حصے پر دو بار سپرے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تیز ہوا اوربارش کی صورت میں بھی سپرے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپرے کے بعد گوڈی یا بار ہیرو کا بھی استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے سپرے کے دوران کاشتکاروں کو منہ پر ماسک لگانے اور ہاتھوں پر دستانے پہننے کی بھی ہدایت کی تاکہ وہ زہروں کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں