گندم

کاشتکاروں کوپہلا پانی جھاڑ کی حالت میں، دوسرا پانی گوبھ کی حالت میں اور تیسرا پانی دودھیا حالت میں لگانے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن):محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کوپہلا پانی جھاڑ کی حالت میں، دوسرا پانی گوبھ کی حالت میں اور تیسرا پانی دودھیا حالت میں لگانے کی ہدایت کی ہے جبکہ زمینداروں، کاشتکاروں،کسانوں کوکہاگیاہے کہ وہ گندم کی بمپر کراپ کے حصول اور فصل کو ہر قسم کی بیماریوں سے بچانے کیلئے گندم کی فصل پر دوپہر کے وقت ٹی جیٹ نوزل کے ذریعے سپرے یقینی بنائیں اور فصل میں موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں کیونکہ جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار کو 42فیصد تک نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری خالد محمودنے کہا کہ گندم کی فصل کو 3 مراحل میں پانی دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اسلئے بھی ضروری ہے کہ اگر جڑی بوٹیوں کا بیج1سال پک جائے تو یہ 7سال تک متواتر اگتا اور فصل کو نقصان پہنچاتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنبی سٹی اور جنگلی جئی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے سپرے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں