سورج مکھی

کاشتکاروں کوبہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے حصول کے لئے اڑھائی کلو بیج فی ایکڑ استعمال کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن):بہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی قطاروں میں کاشت اور اچھے اگا کاحامل اڑھائی کلو بیج فی ایکڑ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاکہ اگر بہاریہ سورج مکھی کے بیج کے اگا کی شرح کم محسوس ہو تو فوری طور پر بیج کی مقدار میں اضافہ کر دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ قطاروں کا درمیانی فاصلہ سو ادو فٹ سے اڑھائی فٹ اور پودے سے پودے کافاصلہ آبپاش علاقوں میں 9انچ تک اور بارانی علاقوں میں ایک فٹ تک ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ فصل کی بوائی کیلئے بیج کی قسم کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خیال رکھاجائے کہ وہ قسم متعلقہ علاقہ میں اچھی پیداوار دے سکتی ہے یاکہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس سلسلہ میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں