جنرل قمر جاوید باجوہ

کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے مادر وطن کے دو عظیم سپوتوں کو زبردست خراج عقیدت

راولپنڈی (عکس آن لائن) پاک فوج نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے مادر وطن کے دو عظیم سپوتوں

کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید، حوالدار لالک جان شہید ، بہادری،

لازوال جذبے، مثالی قیادت کا درخشندہ باب ہیں۔ آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہاکہ مادر وطن کے دفاع

کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ہر قیمت پر ملکی دفاع کیلئے

بہادری سے ڈٹے رہنا ہی دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیوا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ عظیم شہدائ،

صوابی، خیبر پختونخوا اور غذر، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہیرو ہیں، شہداء نے

اپنے خون سے ہر مشکل کیخلاف عزم و ہمت کی تاریخ رقم کی

اپنا تبصرہ بھیجیں