ڈین جونز

ڈین جونزنے آئیسولیشن کے دوران آن لائن کوچنگ شروع کر دی

اسلام آباد( عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے مقابلے ملتوی ہونے کے بعدوطن واپس لوٹنے والے کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ڈین جونز نے خود کو مصروف رکھنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

ڈین جونزنے خود کو آئیسولیشن میں رکھتے ہوئے گھر کو ہی کلاس روم بناکرسوشل میڈیا پر کوچنگ شروع کر دی ہے ۔ جونز نے پیغام دیا ہے کہ لوگ مجھ سے دوسرے معاملات میں بھی رہنمائی لے سکتے ہیں۔جونز نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل کو سیکھنے کے خواہشمند مجھے اپنی کرکٹ کی ویڈیوز بھیجیں میں کوچنگ کرتے ہوے تکنیک بہتر کرنے کے لئے رہنمائی کروں گا۔اس کے ساتھ اعصاب کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بھی تربیت دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں