حمزہ شہباز

ڈسکہ کے عوام ووٹ کو عزت دیں گے، ووٹ چور پھر رسوا ہوں گے’حمزہ شہباز

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 10 اپریل ووٹ چور، کرپٹ اور عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے والے ٹولے کے لئے یوم حساب ثابت ہو گا،ڈسکہ کے عوام ووٹ کو عزت دیں گے، ووٹ چور پھر رسوا ہوں گے ۔

اپنے بیا ن میں حمزہ شہباز نے کہاکہ ڈسکہ کے عوام 10 اپریل کو فیصلہ سنائیں گے کہ وہ ملک پر مسلط اے ٹی ایمز، مافیاز اور آٹا چینی دوائی چور، کمشن خوروں کی حکومت مسترد کرتے ہیں ۔ 10 اپریل کو ڈسکہ کے عوام فیصلہ سنائیں گے کہ پاکستان کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کی تباہی سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔10 اپریل کا سورج ایک بار پھر شیر کی فتح اور کرپٹ، نالائق اور نااہل عمران مافیا کی شکست لے کر طلوع ہو گا ۔ڈسکہ کے عوام پہلے کی طرح ایک بار پھر 10 اپریل کو اپنے ووٹ کی عزت کا پہرہ دیں گے ۔ڈسکہ کے عوام ووٹ کی طاقت سے الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے والوں کو سزا دیں گے۔

10 اپریل کو عوام کا ووٹ نواز شریف اور شہبازشریف کی عوامی ترقی، خدمت اور دیانت پر مہر لگائے گا ۔انہوںنے کہاکہ ڈسکہ کے عوام پورے پاکستان کو پیغام دیں گے کہ نواز شریف اور شہبازشریف ہی ملک کو معاشی تباہی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلا سکتے ہیں۔ڈسکہ کے عوام کشمیر کا سودا کرنے والوں سے بدلہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں