ڈسکہ

ڈسکہ:اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی آفس پر لگی حکومتی امیدوار کی غیر قانونی فلیکسز اتاردی گئیں

ڈسکہ(نمائندہ عکس آن لائن)ن لیگی رہنما سیدہ نوشین ظاہرے شاہ امیدوار حلقہ NA75 کی درخواست اورسوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ ہونے پر الیکشن کمیشن کے عملہ کی کارروائی ،اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی آفس پر لگی حکومتی امیدوار کی غیر قانونی فلیکسز اتاردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 75کے ضمنی الیکشن کے اعلان کے بعد ہی گہما گہمی شروع ہو گئی ،

حکومتی امیدوار اور اس کے سپورٹران نے الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے حلقہ میں بڑی بڑی فلیکسز لگادیں جبکہ سرکاری عمارتوں پر بھی حکومتی امیدوار کی فلیکسز لگا دی گئی تھیں ،جن کی تصاویر شہریوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں اور ن لیگی رہنما اور امیدوار حلقہ این اے 75محترمہ سیدہ نوشین افتخار شاہ نے الیکشن کمیشن کو غیر قانونی فلیکسز اتارنے کی درخواست دی جس پر الیکشن کمیشن کا عملہ حرکت میں آگیا اور حلقہ میں لگی حکومتی امیدوار کی جہازی سائز کی چند فلیکسز اتار دیں جبکہ زیادہ تر فلیکسز ابھی تک لگی ہو ئی ہیں

الیکشن قوانین کے مطابق امیدوار کو2X3فٹ کی فلیکسز لگائی جا سکتی ہیں۔جس کی حکومتی امیدوار کی جانب سے کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے اس کے علاوہ حکومتی امیدوار نے موضع بمبانوالہ میں سوئی گیس کے پائپ ڈلوادیئے ہیںجبکہ کئی علاقوں میں الیکشن کے اعلان کے بعد سڑکوں کی تعمیرات کا کام بھی جاری کر وادیا گیا ہے جس سے حکومتی بد نیتی صاف ظاہر ہے اور حکومت ہر حال میں الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں