ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(عکس آن لا ئن) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق بلڈ پریشر، کینسر، دل اور اینٹی ریبیزویکسین مہنگی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اورادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

ڈریپ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، ان میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات و اینٹی ریبیز ویکسین شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اضافہ شدہ ایم آر پی کے حصول کیلئے دو شرائط ہوں گے۔ان ادویات کی اضافہ شدہ قیمت 30 جون 2021 تک منجمد رہیں گے، ڈرگ لیبلنگ و پیکنگ رولز1986 کے تحت پیکٹ کے لیبل پر ایم آر پی پرنٹ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں