عائشہ عمر

ڈرامے کی کہانی کاکی کہانیوں کامعاشرے پرگہرا اثر ہوتاہے ‘عائشہ عمر

لاہور( عکس آن لائن)اداکارہ عائشہ عمرنے کہا ہے کہ یہ درست ہے کہ نہ صرف ڈراموںکی کہانیوں کامعاشرے پر اثر ہوتاہے بلکہ بعض لوگ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو بھی کاپی کرتے ہیں،جن لوگوںکو آئیڈل سمجھا جاتاہے ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ا ن کے قول وفعل میں تضاد نہ ہو ۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہاکہ لکھنے والوںکو ڈرامے کے اسکرپٹس بھی بہت سوچ سمجھ کرلکھناچاہئیں کیونکہ لوگ ڈرامے کی کہانیوں کو دیکھ کر اس کا اثرلیتے ہیں۔جہاں ڈراموںمیں معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جائے وہیں اصلاح بھی کی جانی چاہیے،تعلیم پر زور دیا جائے ،اس کے ساتھ معاشرے میں عدم برداشت کے بڑھتے رجحانات سے ہونے والے نقصانات کو اجاگر کیا جاناچاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں