اداکار فیصل قریشی

ڈرامہ ’’لوگ کیا کہیں گے‘‘ سے لوگ دوستی نبھانا سیکھیں گے،فیصل قریشی

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ ان کے نئے ڈرامہ سیریل ’’لوگ کیا کہیں گے‘‘

سے لوگ دوستی نبھانا سیکھیں گے۔ انہوں نے کہا اس ڈرامہ میں وہ ایک وفادار دوست کا کردار ادا کررہے ہیں .

جو اپنے کالج کے زمانے کے دوستوں کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لوگ اس ڈرامے میں

ان کے کردار کو دیکھتے ہوئے دوستی کے اصل معنی سمجھے گے اور اسے نبھانا سیکھیں گے۔

ڈرامہ سیریل’’لوگ کیا کہیں گے‘‘ کی کاسٹ میں اداکار اعجاز اسلم ، صحیفہ جبار اور کنزہ ہاشمی شامل ہیں.

جس کی پہلی قسط 25 جولائی کو نشر کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں