تیدروس ادانوم غیبریوسس

ڈبلیو ایچ او نے سعودی عرب کے حج کو محدود کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی

جنیوا(عکس آن لائن )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے سعودی عرب کے اس سال حج کے

محدود پیمانے پر انعقاد کے فیصلے کی حمایت کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادانوم غیبریوسس نے

جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب نے ڈبلیو ایچ او کے

کرونا وائرس کے خطرے کے جائزے کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

تیدروس ادانوم نے کہا کہ اسی ہفتے مملکت سعودی عرب کی حکومت

نے اس سال محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا ہے.

اور مملکت میں مقیم مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے شہری ہی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

یہ فیصلہ ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کی روشمی میں مختلف منظرناموں کے تجزیے

اور خطرے کے جائزے کی روشنی میں کیا گیا ہے .

تاکہ عازمین حج کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے.

اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کو کم سے کم کیا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اس فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔ہم یہ سمجھتے ہیں .

کہ یہ کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا اور ہم یہ بھی سمجھتے ہیں ،

کہ اس سے ان بہت سے مسلمانوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے،

جو اس سال فریض حج ادا کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

تیدروس ادانوم نے سعودی عرب کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا،

کہ یہ مشکل انتخاب کی ایک اور نمایاں مثال ہے اور تمام ممالک کو صحت کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں