یاسمین راشد

ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت وزیر اعظم صحت اقدامات اور موبائل ہیلتھ یونٹس بارے جائزہ اجلاس

لاہور( عکس آن لائن)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ایڈیشنل سیکرٹری عمرفاروق،پروفیسرجاویدچوہدری ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران وزیراعظم صحت اقدامات اورموبائل ہیلتھ یونٹس کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے وزیر صحت کووزیر اعظم صحت اقدامات اور موبائل ہیلتھ یونٹس بارے پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت صوبہ کے آٹھ اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔وزیر اعظم صحت اقدامات کے تحت اٹک،میانوالی،چنیوٹ،قصور،لودھراں،جھنگ،ڈی جی خان اور راجن پور کے سرکاری ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیاجارہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ تمام موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ہیپاٹائٹس،ایڈز،ملیریا،ای پی آئی اور ٹی بی کی سکریننگ کو بھی یقینی بنایاجائے گا۔وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے دوردراز علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات فراہم کریں گے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ہیپاٹائٹس،ٹی بی اور ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی کوبھی یقینی بنایاجائے گا۔ مریضوں کی مزیدآسانی کیلئے تمام بنیادی مراکز صحت کو24گھنٹے فعال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اجلاس میںورلڈ بنک کے تعاون سے پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 11اضلاع میں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات دینے کیلئے روڈمیپ کا بھی جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار صوبہ کے ہرخاندان کو صحت کی بہترین سہولیات دیناچاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں