ڈاؤ یونیورسٹی

ڈاؤ یونیورسٹی ٹیوشن فیس دگنی کرنے کا فیصلہ واپس لے،ہیومن رائٹس کمیشن

کراچی (عکس آن لائن)ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے طلبہ کی ٹیوشن فیس راتوں رات دگنی کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق پبلک سیکٹر یونیورسٹیز اپنی فیسوں اور اخراجات میں اس حد تک اضافہ کر رہی ہیں کہ طلبہ کیلئے اعلیٰ تعلیم کا حصول مشکل تر اور ناممکن ہوتا جا رہا ہے، یہ ناقابل قبول ہے ، یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنا یہ فیصلہ واپس لینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں