سرحدی تنازعہ

چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پراپنا سر نہیں جھکائیں گے،بھارت

نئی دہلی(عکس آن لائن)بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعے میں بھارت کے فخر کو ٹھیس نہیں پہنچنے دی جائے گی۔بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش کو بھی مسترد کر دیا۔

یہ بات اہم ہے کہ لداخ اور تبت کی سرحد پر سینکڑوں بھارتی اور چینی فوجی آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 3500 کلومیٹر طویل سرحد پر کئی مقامات پر جغرافیائی تنازعات موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 1962 میں جنگ بھی ہوئی تھی، تاہم سن 1970 سے اب تک دونوں ممالک کے فوجوں کے درمیان کبھی فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ حالیہ کچھ دونوں میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان غیرمسلح لڑائی میں درجنوں فوجی زخمی ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں