چین کے سابق صدر

چین کے سابق صدر جانگ زے مین کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

بیجنگ (عکس آن لائن) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سابق جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین جانگ زے مین کی آخری رسومات پانچ تاریخ کو بیجنگ میں ادا کر دی گئیں۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ سمیت دیگر رہنما آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران باباوشان انقلابی قبرستان میں موجود رہے۔

چین کے سابق صدر جانگ زے مین شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ شی جن پھنگ اور دیگر رہنماوں نے دوران علالت اسپتال میں آنجہانی جانگ زے مین کی عیادت کی اور بعد ازاں ان کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں