سرمایہ کاری

چین کی عالمی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششیں

بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کے قیام کی 70ویں سالگرہ اور عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی دو روزہ سمٹ بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے. مطا بق چائنا کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کے نائب چیئرمین چانگ شاوگانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے اپنے کارپوریٹ جدت طرازی کے نظام کو مسلسل بہتر کیا ہے، اور جامع جدت طرازی کی حمایت کے لیے بنیادی طور پر ایک ادارہ جاتی اور بنیادی فریم ورک قائم کیا ہے۔ اس وقت چین کامیابی سے اختراعی ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے۔

گزشتہ دس سالوں میں چین کی قومی اختراعی صلاحیت کا جامع درجہ بندی انڈیکس دنیا میں 34ویں سے آج 12ویں نمبر پر آ  چکا ہے، ملک بھر میں آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری میں 2.7  گنا کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مجموعی جی ڈی پی میں اس کا  تناسب 2.44 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
اس موقع پر منعقدہ ذیلی فورم میں متعدد ممالک کی کاروباری شخصیات نے عالمی تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی ترقی میں ٹیکنالوجی اور جدت، گرین، کم کاربن اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں