غیرمالیاتی

چین کی بیرونی براہ راست غیرمالیاتی سرمایہ کاری میں 7.2 فیصد کا اضافہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی میڈ یا کے مطا بق جاری کردہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتاہے کہ رواں سال کے پہلے 8 مہینوں میں چین کی بیرونی براہ راست غیرمالیاتی سرمایہ کاری کی کل مالیت 492.76 بلین یوان رہی جس میں سال بہ سال 7.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ امریکی ڈالر کے حساب سے 5.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں سرمایہ کاری کی کل مالیت 8.2 فیصد اضافے سے 13.95 بلین امریکی ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

چین کی وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئے تھنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت چین نے 26 ممالک اور علاقوں کے ساتھ 19 آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور آزاد تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی حجم مجموعی بیرونی تجارتی حجم کا تقریباً 35 فیصد رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ، ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ کے لیے جامع اور ترقی پسند معاہدےسی پی ٹی پی پی ، ڈیجیٹل اکانومی پارٹنرشپ کے معاہدے ڈی ای پی اے میں شمولیت کو فروغ دے گا۔اس کے علاوہ خلیج تعاون کونسل ، ایکواڈور، نکاراگوا، اسرائیل، ناروے اور چین۔جاپان۔جنوبی کوریا سمیت آزاد تجارتی معاہدوں پر مذاکرات اور چین۔آسیان آزاد تجارتی زون کے ورژن 3 کی اپ گریڈنگ کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ چین مزید شراکت داروں کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں سے متعلق مذاکرات کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں