چینی وزارتِ تجارت

چین کا قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کر نے سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خا رجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ مذہبی عقیدے کی آزادی کا احترام بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے ہے اور مسلمانوں کے عقائد اور مذہبی جذبات کا احترام کیا جانا چاہیے۔ جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ چین نے مغربی سیاست دانوں کی جانب سے قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کرکے شہید کرنے سے متعلق حالیہ میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ چین ہمیشہ کی طرح اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی وکالت کرے گا اور مسلمانوں سمیت تمام گروہوں کے مذہبی عقیدے کی آزادی کا مشترکہ طور پر تحفظ کرے گا۔وا ضح رہے کہ

وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چند روز قبل ڈنمارک کی سیاسی جماعت کے “سخت گیر” رہنما نے سویڈن میں ترک سفارت خانے کے قریب قرآن پاک کے نسخے کو جلا کر شہید کردیا گیا تھا، جس کی وجہ سے دیگر مقامات بھی اس کی پیروی کر رہے تھے۔ تمام ممالک کے مسلمان اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بین الاقوامی رائے عامہ بہت فکرمند ہے۔ چین کا تبصرہ کیا ہے؟ اس پر تر جمان نے رد عمل کا اظہار کیا.

اپنا تبصرہ لکھیں