چین

چین کا امر یکہ میں سنگین پو لیس تشدد پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ (عکس آن لائن) چین کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49ویں اجلاس میں تشدد پر خصوصی نمائندے کے مذاکرے کے دوران امریکہ میں پولیس کی طرف سے روا رکھے جانے والے سنگین تشدد اور اذیتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

چین کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ میں پولیس تشددسے اموات میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے اور 2021 میں پولیس تشدد سے کم از کم 1,124 افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس کے تشدد کی وجہ سے سیاہ فام مرد جارج فلائیڈ کی موت کے بعد سے ایک سال میں، امریکی قانون نافذ کرنے والے افسران نے مبینہ طور پر سینکڑوں مزید اقلیتی شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ امریکہ میں نجی جیلوں سمیت مختلف حراستی مقامات پر تشدد، ناروا سلوک اور اذیتیں کثرت سے ہوتی ہیں اور گوانتانامو جیل قیدیوں کے ساتھ منظم بدسلوکی اور اذیتوں کے لیے بدنام ہے۔

چین نے تشدد پر خصوصی نمائندے سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی مذکورہ بالا خلاف ورزیوں پر زیادہ توجہ دیں اور امریکہ پر زور دیں کہ وہ متعلقہ مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں