چینی وزیر خا رجہ

چین نا روے کی ون چا ئنہ پا لیسی سے پاسداری کو سرا ہتا ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) ناروے کے وزیر اعظم جونس گاہر اسٹری نے اوسلو میں چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ چھین گانگ سے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
اس موقع پر چھین گانگ نے کہا کہ چین ناروے کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ناروے کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد بڑھانے اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ چین ناروے حکومت کی ون چائنا پالیسی کی پاسداری، چین کے بارے میں عملی اور منطقی رویے اور باہمی احترام اور مساوی سلوک کے اصولوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عمل کو سراہتا ہے۔
چین کی معاشی بحالی میں تیزی آ رہی ہے جس سے ناروے سمیت دنیا بھر کے ممالک کو بے مثال مواقع میسر آئیں گے۔ چین اور ناروے کو معیشت اور تجارت، سمندری امور ، سماجی بہبود اور ماحول دوست تبدیلی کے شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، تعاون کی وسعت اور گہرائی کو بڑھانا چاہیے اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانا چاہیے۔

جونس گاہر اسٹری نے کہا کہ ناروے چین کے ساتھ تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور ہر سطح پر تبادلوں کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، خاص طور پر سبز تبدیلی، موسمیاتی تبدیلی، طب اور آرکٹک کے شعبوں میں۔
دونوں فریقوں نے یوکرین کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دورے کے دوران، چھین گانگ نے ناروے کی پارلیمنٹ کی خارجہ اور دفاعی امور کی کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور ناروے کے وزیر خارجہ وٹ فیلڈ سے بات چیت کی، اور دونوں فریقوں نے دوہرے ٹیکس سے بچنے کے معاہدے کے ایک نئے ورژن پر دستخط کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں