نوول کرونا وائر س

چین میں کرونا وائر س سے مزید 52افراد ہلاک،406نئے مریضوں کی تصدیق

بیجنگ/ووہان(عکس آن لائن)چین میں نوول کرونا وائر س کے باعث مزید 52افراد ہلاک اور406نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 2715اورمتاثرہ افرادکی تعداد 78 ہزار 64 ہو گئی جن میں سے 8 ہزار 752 افراد کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔بدھ کو چین کے محکمہ صحت کے مطابق چینی مین لینڈ پر صوبائی سطح کے 31 علاقوں میں منگل کے روز نوول کرونا وائرس کے 406 مصدقہ مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 52 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قومی صحت کمیشن کے مطابق تمام ہلاکتیں صوبہ ہوبے میں ہوئیں۔کمیشن نے کہا ہے کہ منگل کے روز 439 نئے مشتبہ کیس بھی سامنے آئے ہیں جبکہ منگل کے ہی روز 2 ہزار 422 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار مریضوں کی تعداد 374 کی کمی کے بعد 8 ہزار 752 رہ گئی ہے۔منگل کے آخر تک چینی مین لینڈ پر مصدقہ مریضوں کی کل تعداد 78 ہزار 64 ہو گئی ہے جبکہ مرض کی وجہ سے ہلاکتیں 2 ہزار 715 ہو گئی ہیں۔کمیشن نے مزید کہا ہے کہ 2ہزار 491 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا تاحال شبہ ہے۔صحت یاب ہونے پر 29 ہزار 745 افراد کو ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ مریضوں کے 6 لاکھ 47ہزار 406 قریبی رابطہ کاروں کا پتہ لگایا گیا ہے جن میں سے منگل کو 14 ہزار 573 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ 79ہزار 108 افراد تاحال طبی نگرانی میں موجود ہیں۔منگل کے آخر تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 2 ہلاکتوں سمیت 85 مصدقہ کیس سامنے آئے ہیں جبکہ مکا خصوصی انتظامی علاقہ میں 10 اور تائیوان میں ایک ہلاکت سمیت 31 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ہانگ کانگ میں 18، مکا میں 7 اور تائیوان میں 5 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں