شی جن پھنگ

چین سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو ترجیح دیتا ہے، شی جن پھنگ کی سعودی ولی عہد سے گفتگو

ر یا ض(عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے مذاکرات کیے ہیں۔جمعہ کے روز چینی ذرائع ابلا غ کے مطا بق
شاہ سلمان کی جانب سے محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے شی جن پھنگ کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور صدر شی جن پھنگ کے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ سعودی عرب، عرب اور اسلامی دنیا کا ایک اہم رکن ، کثیر قطبی دنیا میں ایک اہم آزاد قوت اور مشرق وسطیٰ میں چین کا ایک اہم تزویراتی شراکت دار ہے۔

حالیہ برسوں میں چین اور سعودی عرب کے تعلقات میں اعلیٰ سطح کی ترقی ہوئی ہے۔ اس وقت بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پیچیدہ ہے ۔ چین اور سعودی عرب کے تعلقات کی تزویراتی اہمیت زیادہ نمایاں ہوگئی ہے۔ چین سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو ترجیح دیتا ہے اور قومی احیاء کی راہ پر سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے ،ایک دوسرے کی ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے ، بین الاقوامی اور علاقائی امور میں تبادلے اور ہم آہنگی کو بڑھانے اور چین- سعودی عرب جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مزید ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ سعودی عرب اور چین کے درمیان انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں چین کا جامع تزویراتی تعاون کا شراکت دار ہے۔

سعودی فریق چین کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے اور سعودی- چین جامع تزویراتی شراکت داری کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کے لیے تیار ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کا دورہ یقینی طور پر سعودی عرب- چین تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، مختلف شعبوں میں سعودی- چین تعاون کو فروغ دے گا، سعودی عرب اور چین کے عوام کو بہتر انداز میں فائدہ پہنچائے گا اور دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو عملی جامہ پہنائے گا۔ سعودی عرب ایک چین کے اصول نیز اپنے اقتدار علی، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے،انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے چین کے اقدامات اور کوششوں کی پوری حمایت کرتا ہے اور انسانی حقوق کے نام پر چین کے داخلی معاملات میں بیرونی قوتوں کی کسی بھی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ سعودی عرب چین کے ساتھ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔

دونوں فریقین نے چین اور سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی مشترکہ کمیشن کے سربراہ کی سطح کو وزیر اعظم کی سطح تک اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر، انصاف، تعلیم، ہائیڈروجن توانائی، سرمایہ کاری، ہاؤسنگ اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کی دستاویزات کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی۔
دونوں فریقوں نے عوامی جمہوریہ چین اور مملکت سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔
مذاکرات کے بعد شی جن پھنگ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دی گئی استقبالیہ ضیافت میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں