چینی وزارت خارجہ

چین ترقی پذیر ملک ہے یا نہیں ، یہ امریکہ پر منحصر نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور نے “چین کی ترقی پذیر ملک کی حیثیت ختم کرنے کا ایکٹ” منظور کیا، جس میں چین کی ترقی پذیر ملک کی حیثیت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے جمعہ کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کے طور پر ،چین کی حیثیت کی جامع حقائق پر مبنی بنیاد اور بین الاقوامی قانون میں ایک ٹھوس بنیاد ہے اور اسے امریکی کانگریس کے بل کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ چین پر زبردستی ترقی یافتہ ملک کی حیثیت عائد کرنا چاہتا ہے تاکہ چین کی ترقیاتی کامیابیوں کی تعریف اور توثیق کے بجائے چین کی ترقی کو روکا جا سکے۔ چین ترقی پذیر ملک ہے یا نہیں یہ امریکہ پر منحصر نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں