چین اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے تعاون کے لیے پرامید ہیں، زلجکا کیویجونووک

چین اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے تعاون کے لیے پرامید ہیں، زلجکا کیویجونووک

بیجنگ (عکس آن لائن) بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارت کی موجودہ چیرپرسنزلجکا کیویجونووک نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہیں چین کی اقتصادی کامیابیوں پر فخر ہے اور معیشت کے شعبے میں چین کی حکمت عملی اورپالیسی سیکھنے کے قابل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باقاعدہ تبادلوں، اعلیٰ سطحی باہمی دوروں سے لے کر مختلف چینلز کے ذریعے اقتصادی بات چیت ،مستقبل میں فریقین کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کی ٹھوس بنیاد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کا مقصد عالمی سلامتی، عالمی ترقی اور تمام پہلوؤں میں عالمی تبادلوں کا فروغ ہے اور وہ ان اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مستحکم دنیا کے بغیر، عالمی اقتصادی ترقی ممکن نہیں اور باہمی سیاسی افہام و تفہیم کے بغیر امن و استحکام اور معاشی ترقی ناممکن ہے ۔

چیر پرسن نے کہا کہ بوسنیا و ہرزیگووینا، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر حمایت کرنے والے پہلے یورپی ممالک میں سے ایک تھا۔ انہوں نے چین کے ساتھ تجارت میں حاصل شدہ کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کے تعاون پر امیدکا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں