چینی سفارتکار

چین اور امر یکا کے ما بین یو کر ین سمیت مشتر کہ تشو یش کے امور پر تبا دلہ خیال

بیجنگ (عکس آن لائن)
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی امور خارجہ کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے آسٹریا کے شہر ویانا میں امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی۔

فریقین نے چین اور امریکہ کے تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے واضح، گہری، ٹھوس اور تعمیری بات چیت کی تاکہ رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے،باہمی تعلقات میں تنزلی کو روکا جا سکے اور استحکام پیدا کیا جا سکے۔ وانگ ای نے امور تائیوان پر چین کے سنجیدہ موقف کی جامع وضاحت کی۔ فریقین نے ایشیا بحرالکاہل علاقے کی صورتحال، یوکرین اور مشترکہ تشویش کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے اس اسٹریٹجک مواصلاتی چینل کا بہتر استعمال جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں