چاؤ لی چیان

چین اورعالمی ادارہ صحت کے درمیان مثبت تعاون جاری ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی چیان نے کہا ہے کہ چین عالمی ادارہ صحت

( ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کے دورہ چین کا خیر مقدم کرتا ہے ، چین اور عالمی ادارہ صحت نے کورونا

وبا پھوٹنے کے بعد قریبی روابط اور تعاون برقرار رکھا ہے۔میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ

فریقین کے درمیان مشاورت کے بعد یہ اتفاق کیا گیا کہ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کورونا وائرس

کے ماخذ سے متعلق تحقیق کے لیے بیجنگ آئیں گے اور چینی طبی ماہرین اور سائنسدانوں کے ساتھ تعاون کریں

گے۔انہوں نے کہا کہ چین اورعالمی ادارہ صحت نے اتفاق کیا ہے کہ وائرس کے ماخذ کی تلاش

ایک سائنسی معاملہ ہے،دنیا بھر میں سائنسدانوں کو اس حوالے سے تحقیق اور تعاون کرنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق وائرس کے ماخذ کی تلاش ایک مسلسل جاری عمل ہے

جو مختلف ممالک کے کئی علاقوں سے جڑا ہوا ہے، عالمی ادارہ صحت کے ماہرین اپنے

تقاضوں کے مطابق دنیا کے دوسرے ممالک کے بھی اس طرح دورے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں