چین-امریکہ دوستی

چین امریکہ تعلقات کی صحت مند ترقی کو برقرار رکھنا ضروری ہے، سروے

بیجنگ (عکس آن لائن)چائنا میڈیا گروپ کے تحت ٹی وی نیٹ ورک سی جی ٹی این اور پاکستانی تھنک ٹینک ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر کیےگئے ایک حالیہ عالمی آن لائن سروے کے مطابق 86 فیصد افراد کا  کہنا ہے کہ چین-امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے محض الفاظ کافی نہیں بلکہ   بالی اجلاس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا ہوگا ۔ جولائی میں کیے گئے سروے کے مقابلے میں، اس نظریے کے حامل لوگوں کے تناسب میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ سروے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی میں سی جی ٹی این کے پانچ زبانوں کے پلیٹ فارمز  پر جاری کیا گیا، 24 گھنٹوں کے اندر  10,000 سے زائد افراد نے پول میں حصہ لیا۔ اس سال فروری، جولائی اور نومبر میں، سی جی ٹی این نے چین-امریکہ تعلقات پر تین عالمی آن لائن پولز جاری کیے، جن میں کل 70,000 سے زیادہ عالمی نیٹیزنز نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں