چینی کرنسی

چینی کرنسی قدر میں آئی ایم ایف کی ایس ڈی آر باسکٹ میں 12.28فیصد کا اضافہ

بیجنگ (عکس آن لائن)
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) کی تشخیص کا اپنا پانچ سالہ جائزہ مکمل کر لیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 2016 میں چینی کرنسی آر ایم بی کے ایس ڈی آر باسکٹ کرنسی بننے کے بعد یہ پہلا جائزہ ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے متفقہ طور پر کرنسیوں کی موجودہ ایس ڈی آر باسکٹ کی تشکیل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، ، اور آر ایم بی کی قدر 10.92فیصد سے بڑھا کر 12.28فیصد اور امریکی ڈالر کی قدر 41.73فیصد سے 43.38 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا، یوں ایس ڈی آر میں چینی کرنسی کی قدر تیسرے نمبر پر ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے فیصلہ کیا کہ نئی ایس ڈی آر کرنسی باسکٹ اس سال 1 اگست سے نافذ العمل ہو گی۔
پیپلز بینک آف چائنا نے کہا کہ اصلاحات اور کھلے پن پر چین کے اعتماد اور عزم کو متزلزل نہیں کیا جائے گا اور چین ہمیشہ اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے پر قائم رہے گا۔ اگلے مرحلے میں، پیپلز بینک آف چائنا، مختلف مالیاتی انتظامی محکموں کے ساتھ مل کر، چین کی مالیاتی منڈی میں اصلاحات اور کھلنے کے عمل کو فروغ دیتا رہے گا، چینی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی سہولتوں کو مسلسل بہتر بنائے گا، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی اداروں کے لیے چینی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے مزید سازگار ماحول پیدا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں