چین -ایریٹریا

چینی وزیرتجارت کی ای پی اے کے وزارتی اجلاس میں شرکت

بیجنگ (عکس آن لائن) امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں ایپک وزرائے تجارت کی کانفرنس میں شریک چین کے وزیرتجارت وانگ وین تھاو نے چین اور “ڈیجیٹل اقتصادی شراکت داری کے معاہدے ” یعنی ڈی ای پی اے کے ارکان کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چینی وزیر تجارت وانگ وین تھاو نے کہا کہ چینی حکومت ڈی ای پی اے میں شرکت کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ ڈی ای پی اے میں چین کی شرکت کے لیے ورکنگ ٹیم کے قیام کے بعد چین نے مختلف ارکان کے ساتھ مل کر متعدد ٹھوس اقدامات کئے اور مجموعی طور پر مثبت پیش رفت حاصل کی ۔ ڈی ای پی اے کے ارکان نے ورکنگ ٹیم میں چین کی پیش رفت کو خوب سراہا اور چین کے ساتھ مل کر مختلف سطحوں کے مذاکرات کو جامع طور پر آگے بڑھانے اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلقہ تعاون کو گہرائی تک لانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تاکہ تسلسل کے ساتھ مثبت ثمرات حاصل کئے جائیں۔

یکم نومبر 2021 کو چین نے با قائدہ طور پر ڈی ای پی اے میں شرکت کرنے کی درخواست پیش کی تھی۔دیگر ارکان کے ساتھ منعقدہ مذاکرات میں چین میں ڈیجیٹل معیشت سے وابستہ قوانین و ضوابط اور نگرانی کے اقدامات سے مثبت طور پر آگاہ کیا گیا۔ 18 اگست 2022 کو چین کی شرکت کے لیے ایک ورکنگ ٹیم باقائدہ طور پر قائم ہوئی، جس سے ڈی ای پی اے میں چین کی شرکت کے لیے مذاکرات شروع ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں