ثمر قند (نمائندہ عکس) چینی صدر شی جن پھنگ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور منگولیا کے صدر اوکاگین کورل سوکھ کے ساتھ چین، روس اور منگولیا کے صدور کی چھٹی ملاقات میں شرکت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین-روس-منگولیا سہ فریقی تعاون مضبوط اینڈوجینس محرک اور ترقیاتی لچک کا حامل ہے۔کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال کے پیشِ نظر سہ فریقی تعاون کی رفتار کبھی کم نہیں ہوئی اور اس تناظر میں کامیابیاں قابل تعریف ہیں۔
شی جن پھنگ نے چین -روس- منگولیا تعاون کو فروغ دینے کے لیے چار تجاویز پیش کیں۔ پہلا، سہ فریقی تعاون کی درست سمت کو مضبوطی سے سمجھا جائے، باہمی سیاسی اعتماد کو فروغ دیا جائے، باہمی تعاون میں اضافہ کیا جائے، ایک دوسرے کے مرکزی مفادات کا احترام کیا جائے، ایک دوسرے کے اہم خدشات کو مدنظر رکھا جائے، اور بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کیا جائے۔ دوسرا، شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے اندر تعاون کو بڑھایا جائے، اور مشترکہ طور پر خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کا پلیٹ فارم اور ترقی کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے ترقی کا پلیٹ فارم بنایا جائے۔
تیسرا، چین-منگولیا-روس اقتصادی راہداری کی تعمیر کے حوالے سے طے شدہ اتفاق رائے پر عملدرآمد کیا جائے، ملحقہ خطوں میں معیشت، تجارت، افرادی اور ثقافتی تبادلے، اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کی مسلسل بہتری کو فروغ دیا جائے، اور تینوں ممالک کی کاروباری برادری کے لیے ایک اعلیٰ معیار کا تبادلہ پلیٹ فارم بنایا جائے۔ چوتھا، سہ فریقی تعاون میں مزید کامیابیاں حاصل کی جائیں، باہمی تجارت میں مقامی کرنسی کے کے استعمال میں توسیع کی حمایت کی جائے، اور روس اور منگولیا کے مزید مالیاتی اداروں کا چینی کرنسی ار ایم بی کی سرحد پار ادائیگی کے نظام میں شامل ہونے کا خیرمقدم کیا جائے، تاکہ علاقائی مالیاتی سلامتی کو مضبوط کیا جا سکے۔
پوٹن نے کہا کہ روس، چین اور منگولیا کے درمیان سہ فریقی تعاون نے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں ، جس سے تینوں مما لک کے تعلقات کی ترقی میں مزید اہمیت کا اضافہ ہوا ہے۔ تینوں ممالک کو ایک دوسرے کو سمجھنا چاہیئے، ایک دوسرے کی حمایت کرنی چاہیے، اور سہ فریقی تعاون کو جامع طور پر مضبوط کرنا اور آگے بڑھانا چاہیے۔
اوکاگین کورل سوکھ نے کہا کہ چین اور روس کے ساتھ اچھی ہمسائیگی اور دوستانہ تعاون کو فروغ دینا منگولیا کی سفارت کاری کی بنیادی سمت ہے۔ موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں منگولیا، چین اور روس کے درمیان سہ فریقی تعاون کو مضبوط بنانا خاص طور پر اہم ہے۔
تینوں ممالک نے تصدیق کی ہے کہ “چین-منگولیا-روس اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کے خاکہ” کی پانچ سالہ توسیع کی جائے گی۔ چین-منگولیا-روس اقتصادی راہداری کی وسطی ریلوے لائن کی اپ گریڈنگ اور ترقی کے بارے میں فزیبلٹی اسٹڈی کے باضابطہ آغاز اور منگولیا سے گزرنے والی چین-روس قدرتی گیس پائپ لائن کے بچھانے کے منصوبے کو فعال طور پر فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔