بیجنگ (عکس آن لائن) کمیو نسٹ پارٹی آف چا ئنا کے جنرل سیکریٹری و چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ ہونان کے شہر چانگ شا میں ہونان فرسٹ نارمل یونیورسٹی اور بی اے ایس ایف شانشان بیٹری میٹریل کمپنی لمیٹڈ کا دورہ کیا ۔
انہوں نے ہونان فرسٹ نارمل یونیورسٹی کی تاریخ اور موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت پر زور دیا نیز نئی معیاری پیداواری صلاحیت کی ترقی اور بیرونی دنیا کے لیے اعلی ٰ سطح کے کھلے پن کے بارے میں مقامی اقدامات کا جائزہ لیا۔