سرمائی اولمپکس

چینی سفارتخانے کی جانب سے چینی افراد کے لیے سرمائی اولمپکس کے خصوصی یادگاری تحائف

اسلام آ باد (عکس آن لائن)

پاکستان میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان میں مقیم چینی افراد اورطلباء کے لیے، خصوصی “اسپرنگ فیسٹیول پیک” تقسیم کیے گئے جن میں انسداد وبا سے متعلقہ اشیا اور جشنِ بہار کےمخصوص سامان سمیت بیجنگ سرمائی اولمپکس کے یادگاری تحائف بھی شامل ہیں تاکہ نہ صرف وہ اس وبا پر قابو پانے میں مددگار ہوں بلکہ جشنِ بہار اور عنقریب منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کی دوہری خوشیوں سے بھی لطف اندوز ہوں۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے کی وزیر پانگ چھون شو نے کہا کہ جشن بہار ،چینی لوگوں کے لیے سب سے اہم روایتی تہوار ہے۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور چینی حکومت بیرون ملک مقیم چینیوں کا احساس کرتی ہے اور اسی جذبے کے اظہار کے لیے، سفارت خانے نے پاکستان میں قیام پذیر چینی افراد اور طلبا میں محبت اور خلوص کے یہ تحائف تقسیم کیےہیں۔
پاکستان میں وبا کی نئی لہر کے آغاز کے بعد سے چینی سفارتخانے نے متعدد بار پاکستان میں مقیم چینی افراد کے لیے ہیلتھ پیکس اور انسداد وبا کا سامان تقسیم کیا ہے ۔

سفارتخانے نے چینیوں کی ویکسینیشن کے لیے متعلقہ پاکستانی محکموں کے ساتھ بھی مکمل رابطہ رکھا ہے۔ پاکستان میں زیر تعلیم چینی طلباء کے نمائندے ما چھاؤ نے کہا کہ وبا پھیلنے کے بعد سے چینی طلباء کو چینی سفارت خانے کی جانب سے متعدد مرتبہ وبائی امراض سے بچاؤ کا سامان موصول ہوا ہے جس سے انہیں اپنی روزمرہ زندگی کے معمولات کی انجام دہی میں کافی مدد ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں