خلابازوں

چین، شین چو 14 کے خلابازوں کی جانب سے چائنا میڈیا گروپ کے ذریعے دنیا بھر کے نوجوانوں کو دعوت نامہ

بیجنگ (عکس آن لائن) ” چائنا میڈیا گروپ اور چائنا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم نے مشترکہ طور پر ‘خلائی خوابوں کی ڈرائنگ’ پینٹنگز کے مجموعے اور ‘خلا میں سوالات’ کی انٹرایکٹو سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔دنیا بھر سے نوجوان دوستوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اورہم نے خلا میں سب کی پینٹنگز بھی دیکھیں، تخیل سے بھرپور اور بہت دلچسپ. خلاء بنی نوع انسان کا مشترکہ گھر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ، جو خلاء میں زندگی کے بارے میں تخیلات سے بھرپور ہیں، یقیناً اپنے خوابوں کو پورا کریں گے۔”
15 تاریخ کو، شین چو 14 انسان بردار خلائی جہاز کے تین رکنی عملے نے جو چین کے خلائی اسٹیشن کے مشن پر ہیں، چائنا میڈیا گروپ کے ذریعے، “خلائی خوابوں کی ڈرائنگ” پینٹنگز کے مجموعے اور انٹرایکٹو سرگرمی “خلا میں سوالات” میں حصہ لینے والےچینی اور غیر ملکی نوجوانوں کے لئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چینی اور غیر ملکی نوجوانوں کی پینٹنگز دیکھ کر خلا باز لیو یانگ نے کہا: “ہم ان پینٹنگز کو دیکھ کر ہر کسی کی دلچسپی اور خلاءکے حوالے سے تڑپ محسوس کرتے ہیں۔ کچھ پرندوں کی طرح خلا میں اڑان بھرنے کی امید کرتے ہیں، کچھ ستاروں کے سفر کا تصور کرتے ہیں، اور کچھ کسی دوسرے سیارے پر مختلف رنگ و نسل کے بچوں کو درخت لگاتے ، مختلف کھیل کھیلتے اور ایک ساتھ کیمپ لگاتے دکھاتے ہیں۔اور کچھ بچوں نے ہم تینوں کے شین چو 14 خلائی جہاز کو خلا میں لے جانے کا منظر کھینچا، سب کی پینٹنگز بہت اچھی ہیں!”

خلاباز چھائی شو چے نے خلائی اسٹیشن میں رہنے اور کام کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیا، جو اندرون اور بیرون ملک بچوں کے لیے سب سے زیادہ دلچسپ ہے۔انہوں نے کہا: “خلائی اسٹیشن میں ہم زمین کی طرح کام کرتے اور آرام کرتے ہیں اور خلا میں بے وزن ماحول بھی ہمیں ایک شاندار احساس دلاتا ہے۔ رواں سال جولائی میں لانچ کیے گئے وین تیان تجرباتی ماڈیول نے خلا میں ہمارے “گھر” کو بڑا اور کشادہ بنا دیا ہے۔ اگلا مرحلہ منگ تیان کے تجرباتی ماڈیول کو لانچ کرنا ہو گا۔ اس سال کے آخر تک شین چو 15 خلائی جہاز پر 3 چینی خلاباز ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔اس وقت تک چینی خلائی اسٹیشن میں 6 افراد موجود ہوں گے جو کہ مزید تقویت کا باعث ہو گا۔”
تینوں خلابازوں نے دنیا بھر کے نوجوانوں کو دعوت نامہ بھیجا، “چینی خلائی اسٹیشن میں بطور مہمان خوش آمدید!”
چائنا میڈیا گروپ اور چائنا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم کے مشترکہ زیر اہتمام دنیا بھر کے نوجوانوں کی “خلائی خوابوں کی ڈرائنگ” پینٹنگز کے مجموعے اور “خلا میں سوالات” کی انٹرایکٹو سرگرمیاں رواں سال جون میں شروع کی گئیں۔ اب تک 20 سے زائد ممالک اور خطوں کے نوجوانوں سے 600 سے زائد پینٹنگز اور ایرو اسپیس کے بارے میں ہزاروں سوالات جمع کیے جا چکے ہیں۔ “خلائی خواب” کے موضوع پر یہ پینٹنگز اور سوالات خلائی زندگی، انٹر اسٹیلر رومنگ، اجنبی تہذیب، خلا کے پرامن استعمال اور ایک مثالی گھر کی تعمیر کے بارے میں چینی اور غیر ملکی نوجوانوں کے بھرپور تخیل کو ظاہر کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں