ڈربن (عکس آن لائن)چین، روس اور جنوبی افریقہ کے اتفاق رائے کی روشنی میں 20 سے 27 فروری تک تینوں ممالک کی بحری افواج جنوبی افریقہ میں ڈربن سے رچرڈز بے تک کی مشرقی سمندری اور فضائی حدود میں دوسری مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کریں گی۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مشترکہ مشق کا موضوع “جہاز رانی اور سمندری معاشی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ عمل” ہے۔
یہ مشترکہ مشق برکس ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے میں مددگار ہے اور شریک ممالک کی مشترکہ طور پر میری ٹائم سیکورٹی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو بڑھائے گی۔