صدر مملکت

چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (عکس آن لائن)یوم تکریمِ شہداء پر صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔وڈیو پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ جوانوں اور افسران نے قربانیوں کی بدولت پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا اور دہشتگردی کو شکست دی ہے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ آج کے دن عہد کریں ہم اپنے بہادر شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے، ہمیشہ ان کی عزت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں