مریم نواز

چیف جسٹس منصب چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں، مریم نواز

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اورچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال منصب چھوڑ دیں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے وارداتیے کو مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی انہیں اس مجرم کو رہا کر کے ہوئی۔

مریم نواز نے لکھا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ چیف جسٹس کا منصب چھوڑ دیں اور اپنی ساس کی طرح تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں