صحت

چکوال کی عوام کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کو اپ گریڈکیاجارہاہے’یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا، جس میں رکن پنجاب اسمبلی حافظ عماریاسر،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹرارشاداحمد،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ فاطمہ شیخ،ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ نورالعین قریشی،سی ای او چکوال اور میاں زاہدالرحمن نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران چکوال کی عوام کیلئے صحت کی سہولیات کاجائزہ لیا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹرارشاداحمداورسپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ فاطمہ شیخ نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ چکوال کی عوام کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کو اپ گریڈکیاجارہاہے۔تحصیل تلاگنگ میں ہسپتال کو اپ گریڈکیاجارہاہے۔تحصیل تلاگنگ میں تحصیل ہیڈکوارٹرکی سطح کے دوہسپتال موجودہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کلرکہارمیں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراماسنٹربھی بنایاجارہاہے۔سٹی ہسپتال تلاگنگ میں سنٹرل آکسیجن سسٹم نصب کیاجارہاہے۔

سٹی ہسپتال تلاگنگ کی اپ گریڈیشن کیلئے کارڈیک سنٹراور ٹراماسنٹرکاقیام سالانہ ترقیاتی سکیم2022-23میں شامل ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ تلاگنگ میں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال اور سٹی ہسپتال تلاگنگ میں سول ورک مئی2023تک مکمل کرلیاجائے گا۔سٹی ہسپتال تلاگنگ میں پارکنگ کا نظام بہت بہترکررہے ہیں۔تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تلاگنگ اور سٹی ہسپتال تلاگنگ میں ڈاکٹرزکی کمی کو پورا کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں