میونسپل کمیٹی

چونیاں:مقامی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی میں لوٹ مار اور کرپشن کا راج

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن)مقامی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی میں لوٹ مار اور کرپشن کا راج۔ افسران رشوت لیکر کاروبار تباہ اور کرپشن کے ذریعہ دوبارہ کاروبار بحال کرنے لگے۔

چند روز قبل میڈیا دفتر کے علاوہ درجنوں دوکانیں مسمار کی گئیں تھیں۔ بعدازاں کچھ بقایا جات اور لاکھوں روپے رشوت کے عوض واگزار کرائیں گئی دوکانوں کو دوبارہ اسی جگہ پر تعمیر کروادیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب ، ڈی جی انٹی کرپشن اور کمشنر لاہور نوٹس لیکر کرپٹ مافیا کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں۔ شہر کی سیاسی، سماجی اور صحافتی تنظیموں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی چونیاں میں لوٹ ماراور کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے۔ جہاں افسران نے ہرکام کے الگ الگ ریٹس مقررکررکھے ہیں۔ پہلے تو انتظامی افسران نے تاجروں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے جن میں ریڑھی بان، دوکاندار اور وکلاءبھی شامل ہیں۔

ان کے دفاتر اور دوکانیں مسمار کردی گئیں۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لاکھوں روپے رشوت وصولی کے بدلے مسمار کی گئی تین دوکانیں دوبارہ بنانے کی اجازت دے دی گئی جو کہ مین روڈ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے ملحقہ ہیں۔ جن لوگوں نے رشوت دینے سے انکار کیا مقامی انتظامیہ ان کی بات تک سننا گوارا نہیں کرتی۔

اسی طرح مقامی انتظامیہ نے بھاری مشینری سے لاکھوں روپے کے اخراجات کرکے تحصیل بھر میں صوبائی حکومت کی ملکیتی اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروانے کے بعداس کو گردآوری میں خالی اراضی ظاہر کیا گیاہے جبکہ تحصیل انتظامیہ نے ریونیو افسران سے ساتھ سازباز ہوکر بااثر افراد کا قبضہ کروادیا ہے۔ سرکاری اراضیات پر مکئی اور دھان کے بعد اب آلو کی فصلوں کی کاشت کی جارہی ہے۔ جس کی مذمت کرتے ہوئے شہر کی سیاسی، سماجی، صحافتی اور کاروباری تنظیموں نے چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی جی انٹی کرپشن لاہور، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی سی قصور سے نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے اپنے موقف میں کہا کہ انتظامیہ نے تین دوکانداروں سے سابقہ کرایہ وصول کرکے انہیں دوبارہ تعمیر کی اجازت دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں