کورونا

چوبیس گھنٹوں میں اٹھارہ مریضوں میں کورونا مثبت رپورٹ

اسلام آباد (عکس آن لائن)ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اٹھارہ مریضوں میں کورونا مثبت رپورٹ ہوا ۔ اتوار کو قومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ تین نو فیصد رہی، اسلام آباد میں ایک سو ننانوے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک مریض میں کورونا مثبت رپورٹ ہوا، اسی طرح لاہور میں کورونا کے پانچ سو ستاسی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے دس مریض رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں