محمد ریاض

چنیوٹ، ڈپٹی کمشنرکا مویشی منڈی کا دورہ ضروری انتظامات کا جائزہ

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے مویشی منڈی کا دورہ کرکے بیوپاریوں وخریداروں کے لئے

ضروری انتظامات چیک کئے۔انہوں نے منڈی میں صفائی ستھرائی سمیت کاونٹرز کے قیام اور دیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لیا،

انہوں نے داخلی و خارجی راستوں پرانسداد کورونا ایس او پیزچیک کیے اور کہا کہ منڈی میں انسداد کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد

میں نرمی نہیں آنی چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ مویشی منڈی میں فیس ماسک کے بغیر آنے والے افرادکا داخلہ نہیں ہونا چاہیے ،

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ سیل پوائنٹس کے علاوہ کسی بھی جگہ پر جانور فروخت کرنے کی اجازت ہر گز

نہ ہے اس سلسلے میں محکمہ مال کے عملہ کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ باقاعدگی سے وزٹ کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں

کے خلاف کاروائی کریں ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یٰسین ، سی او ایم سی رانا نواز و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں