مسور

چنااور مسورکی فصلوں کی منافع بخش کاشت میں جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک اہم ہے،محمداکرم طاہر

قصور (عکس آن لائن):چنااور مسورکی فصلوں کی منافع بخش کاشت میں جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک نہایت اہم ہے کیونکہ باتھو، پیازی،جنگلی جئی، دمبی سٹی، چھنکنی بوٹی، میناشاہترہ، ستیجی اورجنگلی مٹرجیسی جڑی بوٹیاں چنے اور مسورکی فصلوں میں زیادہ نقصان کا باعث بنتی ہیں اور ان جڑی بوٹیوں سے متاثرہ کھیتوں میں چنے و مسورکی پیداوارمیں نہ صرف کمی ہوتی ہے بلکہ ان کی پیداوار غیرمعیاری بھی ہوجاتی ہے لہذا زیادہ پیداوارکے حصول کے لئے ان پر جڑی بوٹیوں کی تلفی اشدضروری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (ّتوسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے بتایا کہ بھکر،خوشاب،لیہ،میانوالی اورجھنگ کے اضلاع چنا جبکہ نارووال،راجن پوراور میانوالی کے اضلا ع مسور کاشت کے حوالے سے مشہورہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چنا اور مسورکی فصلوں کی منافع بخش کاشت میں جڑی بوٹیوں کابروقت تدارک نہایت اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں